کینیڈا اور آسٹریلیا کے جنگی جہازوں نے آبنائے تائیوان سے گزرتے ہوئے اشتعال انگیزی پر مبنی کارروائیاں کیں، تر جمان پیپلز لبریشن آرمی

بیجنگ ()
چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹ تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل شی ای نے کہا کہ کینیڈا کے جنگی جہاز” کیوبیک” اور آسٹریلیا کے جنگی جہاز "برسبین” نے آبنائے تائیوان سے گزرتے ہوئے اشتعال انگیزی پر مبنی کارروائیاں کیں۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹ تھیٹر کمانڈ نے فضائی اور بحری افواج کو منظم کرتے ہوئے ان کے گزرنے کے پورے وقت کے دوران نگرانی برقرار رکھی اور مؤثر طریقے سے اس صورتحال کا انتظام عمل میں لایا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے اس طرح کے اقدامات غلط اشارہ دیتے ہیں اور سلامتی کے خطرات بڑھاتے ہیں۔ایسٹ تھیٹر کمانڈ کے فوجی دستے ہمہ وقت اعلیٰ ترین نگرانی برقرار رکھے ہوئے ہیں اور قومی اقتدار اعلی کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments (0)
Add Comment