مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی تیزی سے ارتقائی منازل طے کر رہی ہے، چینی صدر

چین مصنوعی ذہانت کی ترقی اور حکمرانی کو بہت اہمیت دیتا ہے، شی

بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے ورلڈ اسمارٹ انڈسٹری ایکسپو 2025 کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔جمعہ کے روز اپنے پیغام میں انہوں نے نشاندہی کی کہ اس وقت مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی تیزی سے ارتقائی منازل طے کر رہی ہے جس سے انسانیت کے پیداواری طریقہ کار اور طرز زندگی میں گہری تبدیلیاں آرہی ہیں اور عالمی صنعتی ڈھانچے کو نئی شکل دے رہی ہے۔ چین مصنوعی ذہانت کی ترقی اور حکمرانی کو بہت اہمیت دیتا ہے،اے آئی ٹیکنالوجی اور صنعت کی جدت طرازی کے گہرے انضمام کو فعال طور پر فروغ دیتا ہے،تاکہ اعلیٰ معیار کی معاشی و معاشرتی ترقی اور عوامی زندگی کی بہتری کو مدد ملے گی۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت تمام انسانیت کو فائدہ پہنچانے والی ایک انٹرنیشنل پبلک پروڈکٹ ہونی چاہیئے۔ چین دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں وسیع پیمانے پر تعاون کرنے، ترقیاتی حکمت عملیوں، انتظامی قواعد، تکنیکی معیارات سمیت دیگر پہلوؤں پر ڈاکنگ اور کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے، اسمارٹ انڈسٹری کی صحت مند اور بھرپور ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے،تاکہ اس شعبے کی کامیابیوں سے تمام ممالک کے عوام مستفید ہو ں۔
ورلڈ اسمارٹ انڈسٹری ایکسپو 2025 پانچ ستمبر کو چین کے شہر چھونگ چھنگ میں شروع ہوئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment