بیجنگ:چین کی وزارت تجارت نے تین ستمبر کو اپنی ویب سائٹ پر امریکہ سے درآمد ہونے والی متعلقہ آپٹیکل فائبر مصنوعات پر انٹی سرکمونشن اقدامات نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت تجارت کے ترجمان نے چار ستمبر کو نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال 4 مارچ کو ایک چینی کاروباری ادارے کی درخواست پر ، وزارت تجارت نے امریکہ سے درآمد کی جانے والی کٹ آف شفٹڈ سنگل موڈ آپٹیکل فائبر مصنوعات پر انٹی سرکمونشن تحقیقات کا آغاز کیا ۔
یہ چین کی جانب سے اس نوعیت کی پہلی تحقیقات تھیں۔ان تحقیقات سے حاصل کردہ شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ امریکی برآمد کنندگان نے چین کو مذکورہ آپٹیکل فائبر مصنوعات برآمد کرکے امریکہ کی مخصوص آپٹیکل فائبر مصنوعات کے خلاف چین کے اینٹی ڈمپنگ اقدامات سے بچنے کی کوشش کی ہے۔ تحقیقات کے نتائج کے مطابق وزارت تجارت نے 4 ستمبر 2025 سے متعلقہ مصنوعات پر انٹی سرکمونشن اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔