چینی صدر کی لاؤس پیپلز انقلابی پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر تھونگ لون سے ملاقات


بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت اور دورے پر آئے ہوئے لاؤس پیپلز انقلابی پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر تھونگ لون سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے زور دیا کہ موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال میں پیچیدہ اور گہری تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، دونوں فریقوں کو چین-لاؤس تعلقات کو طویل مدتی نقطہ نظر اور اسٹریٹجک سوچ کے ساتھ دیکھنا اور سنبھالنا چاہیے، اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت کرنی چاہیے۔ اگلے سال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر، دونوں فریقوں کو تمام شعبوں میں باہمی تبادلے کی منصوبہ بندی اور اچھی طرح سے عملدرآمد کرنا چاہیے۔ چین لاؤس کو شنگھائی تعاون تنظیم کا ڈائیلاگ پارٹنر بننے پر مبارکباد دیتا ہے اور چینی-آسیان تعاون، لنکا-میکونگ تعاون، اور مشرقی ایشیاء سربراہی اجلاس جیسے علاقائی میکانزم کے تحت لاؤس کے ساتھ گہرے رابطے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ خطے میں امن اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

تھونگ لون نے چین کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے تھیانجن سربراہی اجلاس اور چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کی تقریبات کے کامیاب انعقاد پر گرمجوشی سے مبارکباد دی اور لاؤس کو طویل عرصے سے فراہم کی جانے والی قیمتی حمایت اور مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

Comments (0)
Add Comment