وزیر اعظم کی جانب سے چینی عوام کو یوم فتح کی مبارک باد


بیجنگ:وزیر اعظم شہباز شریف نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا۔ بدھ کے روز جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پھنگ اور چینی عوام کو یوم فتح کی مبارک باد دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس عظیم فتح نے چین کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور چین کو معاشی اور عسکری شعبوں میں عالمی طاقت بننے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment