"2025 روسی فلم فیسٹیول ” کا بیجنگ میں افتتاح

چائنا فلم ایڈمنسٹریشن اور روسی وزارت ثقافت کے مشترکہ زیر اہتمام "2025 روسی فلم فیسٹیول” چینی فلم آرکائیو میں شاندار انداز میں شروع ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور روسی وزیر ثقافت اولگا لیوبیمووا نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال باہمی طور پر فلم فیسٹیول کا انعقاد دونوں ممالک کے رہنماؤں کی تجویز پر عمل درآمد اور چین-روس عوامی تعاون کے روڈ میپ کے تحت ایک اہم ثقافتی تبادلے کی سرگرمی ہے۔ یقین ہے کہ چین اور روس کےدرمیان فلم تعاون دونوں ممالک کے تبادلوں کو مزید وسعت دینے اور نئے دور میں چین روس جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری پر مبنی تعلقات کی ترقی کے لیے مسلسل نئی مثبت توانائی پیدا کرے گا۔

اولگا لیوبیمووا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سال کے آغاز سے روس-چین فلم تعاون کے شعبے میں کئی قابل ذکر امور سامنے آئے ہیں اور اعلی سطحی مشاورت کے ثمرات بھرپور رہے ہیں۔ ان مثبت پیشرفتوں سے دونوں فریقوں کے درمیان مزید شاندار مشترکہ پروڈکشن منصوبوں کی راہ ہموار ہوگی۔

یہ فلم فیسٹیول 2024-2025 "چین-روس ثقافتی سال” کے سلسلے کی تقریبات کا حصہ ہے، جو یکم سے 12 ستمبر تک بیجنگ، شیننگ اور لانژو میں منعقد کیا جائے گا۔ مئی میں، چین اور روس نے ماسکو، کازان اور سینٹ پیٹرزبرگ میں "2025 چائنا فلم فیسٹیول” کا کامیاب انعقاد کیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment