بیجنگ ()
جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب 3 ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔ روسی صدارتی پریس سیکریٹری پیسکوف نے شہر تھیانجن میں چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں یاد گار منانے کی تقریب میں شرکت کے لئے چین میں آئے ہیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فاشزم پر فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والے دو ممالک کے طور پر روس اور چین مشترکہ طور پر تاریخی یادوں کا تحفظ کر رہے ہیں۔
پیسکوف نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان دوروں کے تبادلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس اور چین تاریخ کو یاد رکھے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک اس تاریخی ورثہ کو آنے والی نسلوں کو منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ اس معاملے پر روس اور چین کے نقطہ نظر میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ روسی فریق چینی عوام کی تاریخی اقدار کی پاسداری اور مشترکہ تاریخی واقعات کے تحفظ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے