چین اور ترکمانستان اچھے شراکت دار ہیں ، چینی صدر

فریقین گیس کے شعبے میں تعاون کے دائرہ کار میں مزید اضافہ کریں گے، شی کی تر کمانستان کے ہم منصب سے گفتگو

بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف سے ملاقات کی، ترکمانستان کے صدر اس وقت 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں یاد منانے کی تقریب میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں۔ منگل کے روز
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور ترکمانستان اچھے شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون باہمی احترام، باہمی فائدے پر مبنی ہے، اور ایک دوسرے کے فوائد کی تکمیل کرسکتا ہے. چین ،ترکمانستان کے ساتھ تعاون اور تبادلوں کو گہرا کرنے اور چین ترکمانستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا خواہاں ہے۔ فریقین گیس کے شعبے میں تعاون کے دائرہ کار میں مزید اضافہ کریں گے،نان ریسورس کے شعبوں میں تعاون کو بڑھا ئیں گے، رابطوں کو مضبوط بنائیں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم اور چین وسطی ایشیاء میکانزم کے اندر قریبی تعاون کو مزید گہرا کریں گے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مزید ثمرات حاصل ہوں۔
بردی محمدوف نے کہا کہ چین ترکمانستان کا قابل اعتماد دوست اور شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان گہرا باہمی اعتماد اور تعاون کے وسیع شعبے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے۔ صدر شی جن پھنگ کا بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا تصور اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو بین الاقوامی تعلقات کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد دے گا، اور ترکمانستان اس کی مکمل حمایت کرتا ہے اور مشترکہ طور پر اس کے نفاذ کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
دونوں فریقوں نے دانشورانہ املاک، میڈیا، تعلیم اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کی کئی دستاویزات پر دستخط کیے۔

Comments (0)
Add Comment