چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام لیورپول میں "امن کی گونج ” نامی ثقافتی سرگرمی کا انعقاد


لندن:برطانیہ کے شہر لیورپول میں چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "امن کی گونج” نامی ثقافتی سرگرمی کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچول خطاب کیا۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ ہے۔ 80 سال قبل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی تجویز پر قائم کردہ جاپان مخالف قومی متحدہ محاذ کے جھنڈے تلے چینی عوام نے خونریز جنگیں لڑیں، دنیا بھر میں انصاف کی قوتوں نے مل کر ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور فسطائیت کو شکست دی ۔انہوں نے کہا کہ صرف تاریخ کو یاد کرکے ہی ہم امن کو مضبوطی سے برقرار رکھ سکتے ہیں، عدل اور انصاف کا دفاع کرسکتے ہیں اور ایک بہتر مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ دنیا میں موجود حالیہ افراتفری میں ہمیں تاریخ کے سکھائے ہوئے سبق سے حکمت اور طاقت حاصل کر کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ برطانیہ، امریکہ، اٹلی، فرانس، جرمنی، اسپین، پرتگال، بیلجیئم، سربیا، ہنگری اور یونان سمیت 11 ممالک اور خطوں کے 255 غیر ملکی مین اسٹریم میڈیا اب تک اس سرگرمی کو مختلف انداز میں کوریج کر چکے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment