ملتان :سینئر سیاست دان اور معروف بزنس مین جہانگیر خان ترین خیبر پختونخواہ کے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ہیں، جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کے لئے 5 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
جہانگیر ترین کی خصوصی ہدایت پر انکی سماجی تنظیم لوھراں پائلٹ پراجیکٹ کی جانب سے بونیر، باجوڑ،صوابی اور سوات میں سیلاب متاثرین میں راشن، ادویات، کھانا، کمبل، بستر، کچن سیٹ سمیت دیگر اشیاء کی تقسیم کاعمل جاری ہے۔
ایل پی پی کی جانب سے 5 سے 6 ہزار متاثرہ خاندانوں میں یہ امداد تقسیم کی جائے گی۔
جہانگیر خان ترین نے اپنے بیان میں کہا ہے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
مشکل کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کے لیے مشترکہ قومی کاوش کی ضرورت ہے۔ سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی بحالی میں سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔