پاکستان کے نور زمان نے ورلڈ گیمز 2025 کے سکواش ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
چین کے شہر چینگدو میں جاری ورلڈ گیمز میں سکواش پلیٹ ایونٹ کےفائنل میں بیماری کی وجہ سے رنر اپ رہے۔ فائنل میں نور زمان کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے وین نائیکرک سے تھا۔ بخار میں مبتلا نور زمان اپنی پوری توانائی سے شرکت نہ کر سکے اور پہلے دو سیٹ ہارنے کے بعد تیسرے سیٹ میں دستبردار ہو گئے۔