بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے مالدیپ کے صدر محمد معیزو کو تہنیتی پیغام بھیجا، جس میں مالدیپ کی آزادی کی 60ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی گئی۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں نشاندہی کی کہ چین اور مالدیپ روایتی دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں۔ 1972 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے،چین اور مالدیپ کے درمیان تعلقات صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، جس نے بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان مساوات، باہمی احترام اور باہمی فائدے کی ایک مثال قائم کی ہے۔صدر شی نے کہا کہ جنوری 2024 میں صدر معیزو نے چین کا کامیاب سرکاری دورہ کیا، ہم دونوں نے خوشگوار اور دوستانہ تبادلہ خیال کیا اور وسیع اتفاق رائے تک پہنچے۔ میں چین-مالدیپ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اورصدر معیزو کے ساتھ مل کر چین-مالدیپ جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مسلسل گہرا کرنے اور چین-مالدیپ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔اسی دن چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ خلیل کو مالدیپ کی آزادی کی 60ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔