بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے عالمی انٹرنیٹ صارفین سے کرائے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق 84.2 فیصد جواب دہندگان نےامریکا کی جانب سے یونیسکو سےتیسری بار دستبرداری پر مایوسی کا اظہار کیا ،لیکن اس پر وہ حیران نہیں رہے۔ان کا ماننا تھا کہ اس امریکا فرسٹ یکطرفہ اقدام کی بدولت حقیقی کثیر الجہتی عمل وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہےسروے میں 93.5 فیصد جواب دہندگان نے بین الاقوامی تنظیموں کو اپنے سیاسی حساب کتاب کا آلہ کار بنانے پر امریکی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ 90.7 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ کی "دستبرداری” اسرائیل کےحوالے سے اس کی مستقل جانبداری کو ظاہر کرتی ہے۔ 88.1 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے”معاہدوں کو توڑنے اور اداروں سے دستبرداری” کی عادت نے ایک بڑی طاقت کے طور پر اپنی بین الاقوامی ساکھ اور اثر و رسوخ کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔ 92.8 فیصد جواب دہندگان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے اور ایک منصفانہ اور زیادہ معقول نئے بین الاقوامی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرے۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا اور 9 ہزار 97 انٹرنیٹ صارفین نے 24 گھنٹوں کے اندر اپنی رائے کا اظہار کیا۔