9 چینی شہروں کو بین الاقوامی ویٹ لینڈ سٹی کا درجہ

بیجنگ : زمبابوے کے  شہر وکٹوریہ فالز میں منعقدہ رامسر کنونشن آن ویٹ لینڈز  کے کنٹریکٹنگ پارٹیز کی کانفرنس کے 15 ویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر  نو چینی شہروں کو بین الاقوامی ویٹ لینڈ شہروں کے طور پر تسلیم کیا گیا، جس کے بعد چین میں ایسے شہروں کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی  ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔نئے تسلیم شدہ نو شہروں میں شنگھائی کا چھونگ منگ، صوبہ یون نان کا دالی، صوبہ فوجیان کا فوچو، صوبہ زے جیانگ کا ہانگ چو، صوبہ جیانگ شی کا جیوجیانگ، شی زانگ خوداختیار علاقے کا لہاسا، صوبہ جیانگ سو کا سوچو، صوبہ زے جیانگ کا وین چو اور صوبہ حونان کا یوئےیانگ شامل ہیں۔
ٌٌ***

Comments (0)
Add Comment