اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے درمیان تعاون کے بارے میں ایک کھلے اجلاس کا انعقاد کیا اوردونوں فریقوں کے درمیان تعاون کومضبوط بنانے سے متعلق صدارتی بیان منظور کیا گیا۔ جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ چین اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے کا خواہاں ہے۔چین نے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا مشترکہ طور پر دفاع کرنا، ہاٹ اشوز کے سیاسی حل کو مشترکہ طور پر فروغ دینا، دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا اور تہذیبوں کے مابین مکالمے اور تبادلوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ چین اس بات پر زور دیتا ہے کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے لیے "زیرو ٹالرنس” پر برقرار رکھنا ہے، "دوہرے معیار” اور "انتخابی رویوں” کی مخالفت کرنی چاہئے، دہشت گردی کو مخصوص قومیتوں یا مذاہب سے جوڑنے کی مخالفت کرنی چاہئے، اور انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی تعاون کو مسلسل مضبوط کرنا چاہئے۔فو چھونگ نے کہا کہ چین اور اسلامی ممالک اچھے دوست اور شراکت دار ہیں اور دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے۔ حالیہ برسوں میں چین اور اسلامی ممالک نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دوستانہ تعلقات مسلسل بہتر ہو تےرہے ہیں جو جنوب- جنوب تعاون کی ایک مثال ہے۔ چین حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے اور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔