امید ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا  بات چیت  کے ذریعے تنازع کو مناسب طریقے سے حل کریں گے، چینی وزارت خارجہ  

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں تھائی- کمبوڈیا سرحدی تنازع کے حوالے سے  کہا ہے کہ  تنازع سے مناسب طریقے سے نمٹنا دونوں فریقوں کے بنیادی اور طویل مدتی مفاد میں ہے۔ چین کو موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے اور امید ہے کہ  تھائی لینڈ اور کمبوڈیا بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اس مسئلے کو مناسب طریقے سے حل کریں گے۔ علاقائی ممالک کے مشترکہ مفادات کے لحاظ سے چین نے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ موقف اختیار کیا ہے اورکشیدگی کو کم کرنے اور امن مذاکرات کے لیے اپنی تعمیری کوشش کررہا ہے اور  کرتا  رہےگا ۔


Comments (0)
Add Comment