چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ  18 دسمبر  سے جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کاباضابطہ آغاز کرے گی


بیجنگ :چین کی اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں ، نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ چھانگ لن  نے اعلان کیا کہ رواں سال 18 دسمبر سے چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز  آپریشن کا باضابطہ آغاز کرے گی ۔انہوں نے  کہا کہ یہ پیش رفت ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر کے لیے ایک تاریخی منصوبہ ہے، جو کھلے پن کو مزید وسعت دینے کا ایک اہم اقدام ہے اور  سنگ میل اہمیت کا حامل ہے۔ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ  میں لبرلائزیشن اور سہولت کاری کی پالیسی اور نظام کو نافذ کیا جائےگا۔ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ اور چین کے کسٹم خطے سے باہر کے دیگر ممالک و خطوں کے درمیان آسان نقل و حرکت کے لئے متعدد اقدامات نافذ کیے جائیں گے ۔دوسری جانب، ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ اور چین کے دیگر علاقوں کے درمیان نقل و حرکت کو منظم طور پر سنبھالا جائے گا ۔ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے اندر تمام عناصر  کو نسبتاً  آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔

Comments (0)
Add Comment