بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت پر امریکی وزیر خزانہ کے حالیہ ریمارکس کے حوالے سے بتایا کہ ٹیرف کے معاملے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ امید ہے کہ امریکہ چین کے سا تھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرے گا، چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لائےگا، بات چیت اور مواصلات کے ذریعے اتفاق رائے بڑھاتے ہوئے غلط فہمیوں کو کم کرے گا اورتعاون کو مضبوط بنائے گا، تاکہ چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔