امریکی بینک کی عہدیدار پر فوجداری مقدمے کے باعث چین چھوڑنے پر عارضی پابندی


بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا گھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کے ویلز فارگو بینک کی ایگزیکٹو ماؤ چن یوئی پر عائد حالیہ ہفتوں میں چین چھوڑنے پر پابندی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماؤ چن یوئی ایک فوجداری مقدمے میں ملوث ہیں، جسے چین کی طرف سے نمٹا جا رہا ہے۔ قانون کے مطابق چینی قانون نافذ کرنے والے محکمے نے انہیں ملک چھوڑنے سے روک دیا۔ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ماؤ تحقیقات میں تعاون کرنے کی پابند ہیں۔چینی ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین تحقیقات کے دوران قانون کے مطابق ماؤ کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک علیحدہ عدالتی کیس ہے، اور چین ہمیشہ کی طرح دنیا بھر کے لوگوں کو چین میں سفر کرنے اور کاروبار کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے اور قانون کے مطابق ان کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment