تیسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو میں 6 ہزار سے زائد تعاون کے معاہدے طے پاگئے


بیجنگ: 5 روزہ تیسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو 20 جولائی کو اختتام پذیر ہوئی۔ چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ نے اعلان کیا کہ موجودہ ایکسپو میں مجموعی طور پر 6,000 سے زائد تعاون کے معاہدوں اور ایم او یوز پردستخط کیے گئے ہیں۔
موجودہ ایکسپو میں 1200 چینی اور غیر ملکی نمائش کنندگان اور اداروں نے شرکت کی ۔ آن لائن اور آف لائن ناظرین کی تعداد 210،000 سے تجاوز کر گئی ، جو پچھلے سیشن کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔ نمائش کنندگان کی جانب سے 152 نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز اور نئی خدمات کا آغاز کیا گیا جو پچھلے سیشن کے مقابلے میں 67فیصد کا اضافہ ہے۔ نمائش کنندگان نے 42،000 اپ سٹریم اور ڈاؤن سٹریم انٹرپرائزز کے ساتھ تعاون قائم کیا.چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو کے گزشتہ تین سیشنز کے بعد سے، غیر ملکی نمائش کنندگان کا تناسب سالانہ بنیادوں پر بڑھتا جا رہا ہےجو پہلے سیشن میں 26فیصد سے اس سال 35فیصد تک پہنچ گیا ہے. ان میں دنیا کے سرفہرست 500 اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں کا تناسب 65 فیصد سے زیادہ ہے۔ اس وقت ، 102 کاروباری اداروں نے اگلی چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو کے نمائشی معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ معاہدوں کی تعداد میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Comments (0)
Add Comment