چین میں صارفین کی اشیا کی خوردہ فروخت  50 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع  ہے ، چینی میڈیا


بیجنگ :چین کی "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت کے دوران ، چین میں اصراف کی مارکیٹ کا حجم دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ، اور رواں سال صارفین کی اشیاء کی کل خوردہ فروخت 50 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔” 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی "کے بعد سے ، چین کی صارفی مارکیٹ میں "توسیع” جاری ہے۔ صارفین کی اشیائ  کی کل خوردہ فروخت 2020 میں 39.1 ٹریلین یوآن سے بڑھ کر 2024 میں 48.3 ٹریلین یوآن  تک ہوگئی ،جوکہ اوسط سالانہ  5.5 فیصد  کا اضافہ ہے۔ چین کی مارکیٹ کتنی بڑی ہے؟  امریکا کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو   چین میں صارفین کی اشیائ  کی  فروخت  امریکہ کے تقریباً 80فیصد  کے برابر ہے۔ لیکن حقیقی قوت خرید کے نقطہ نظر سے عالمی بینک کی جانب سے دیے گئے اعداد و شمار اور الگورتھم کے مطابق گزشتہ سال چین کی مارکیٹ کا پیمانہ پچھلے سال پہلے ہی امریکہ سے 1 اعشاریہ6 گنا زیادہ تھا۔ یہی نہیں، چین کی  آن لائن ریٹیل مارکیٹ مسلسل 12 سالوں سے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ رہی ہے اور گاڑیوں کی فروخت مسلسل 16 سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں  چین میں فروخت ہونے والی ہر 10 میں سے 5 گاڑیاں نیو انرجی گاڑیاں تھیں۔ اشیائ کی کھپت کی ترقی سے مزید تیز شعبہ  خدمات کی کھپت ہے۔ 2020 سے 2024 تک ، چین میں  رہائشیوں کی خدمت کی کھپت کے اخراجات میں ہر سال اوسطاً 9.6فیصد  کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور اب  عام لوگوں کی جانب سے خرچ کیے جانے والے ہر 10 یوآن میں سے 4.6 یوآن سروس کی کھپت پر خرچ ہوتا ہے ، اور چینی معیشت کے لئے  کھپت کے مرکزی انجن کا کردار عیاں ہوتا جا رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment