چینی صدر اور  موریطانیہ کے صدر  کا سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ پر  تہنیتی  پیغامات کا تبادلہ 


بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ  اور موریطانیہ کے صدر غزوانی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 60 سال قبل چین اور موریطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے  فریقین ایک دوسرے کا احترام اور برابری کا سلوک کرتے چلے آرہے ہیں، جو ترقی پذیر ممالک کے لئے باہمی تعاون اور باہمی فائدے کی ایک مثال ہے۔ شی جن پھنگ  نے کہا وہ چین  موریطانیہ  تعلقات  کے فروغ کو اہمیت دیتے ہیں  اور صدر غزوانی کے ساتھ مل کر سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیتے ہوئے روایتی دوستی کو جاری رکھنے، باہمی اعتماد اور تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لئے چین  موریطانیہ اسٹریٹجک شراکت داری کا نیا مستقبل تشکیل دینے کا خواہاں ہے۔صدر غزوانی نے کہا کہ ستمبر 2024 میں چین افریقہ تعاون پر فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس کے دوران  انہوں نے صدر شی جن پھنگ  کے ساتھ مشترکہ طور پر اعلان کیا تھا کہ   موریطانیہ  اور چین کے  تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک اپ گریڈ کیا  گیا۔ اس سے دونوں ممالک کے  عوام مستفید ہوں گے مختلف ممالک کے عوام کی سلامتی، خوشحالی اور فلاح و بہبود میں بھی مدد ملے گی۔اسی دن چینی  وزیر اعظم لی چھیانگ اور موریطانیہ کے وزیر اعظم اجے نے  تہنیتی پیغامات کا تبادلہ بھی کیا۔

Comments (0)
Add Comment