چین عالمی صنعتی چین میں ایک اہم کڑی ہے، نائب چینی وزیراعظم

بیجنگ : تیسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو بیجنگ میں شروع ہو گئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور نائب چینی وزیر اعظم حہ لی فنگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین عالمی صنعتی اور سپلائی چین میں ایک اہم کڑی ہے، اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے مستحکم آپریشن کو یقینی بنانے ،متعلقہ تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین عالمی صنعتی اور سپلائی چین میں مشترکہ مفادات اور جیت جیت نتائج کو فروغ دیتا رہے گا، اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی ڈیجیٹل، ذہین اور سبز تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو فروغ دے گا۔

Comments (0)
Add Comment