بیجنگ : 12 جولائی کو ریت کے طوفانوں سے نمٹنے کے بین الاقوامی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ چین نے ہمیشہ ریت کے طوفانوں کی روک تھام اور کنٹرول کو بہت اہمیت دی ہے اور خشک علاقوں میں قدرتی ماحول کی مسلسل بحالی ، دنیا میں نئےسبز علاقے کے ایک چوتھائی حصے کی شمولیت ، اور گزشتہ دس سالوں میں مجموعی طور پر 365 ملین مو ریگستان کو کنٹرول کرکے زمین کے انحطاط میں صفر نمو کے ہدف کو حاصل کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔بین الاقوامی برادری نے چین کی جانب سے صحرا زدگی کی روک تھام اور کنٹرول کے کام کو خوب سراہا ہے ، اور اس کا ماننا ہے کہ چین نے اس میدان میں قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی ماہر سارہ بساٹ کا کہنا ہے کہ چین نے صحرازدگی کو کنٹرول کرنے کی موثر حکمت عملی اپنائی ہے، جیسے صحرائے گوبی کے کنارے پر گرین بیلٹ کی تعمیر ۔اگر آپ سنکیانگ کے صحرائے تکلامکان میں جائیں ، تو آپ کے سامنے آنے والے مناظر چین کی انتھک محنت کی گواہی دیں گے: صحرا پر قابو پانے میں چین کی کامیابیاں یقیناً حیران کن اور متاثر کن ہیں۔”موت کا سمندر” کے نام سے مشہور صحرائے تکلامکان چین کا سب سے بڑا صحرا ہے۔ ماضی میں، سال میں سو سے زیادہ دن ایسے ہوتے تھے کہ یہاں ریت کے طوفان آتے تھے ، اور آس پاس کے دیہات اکثر پیلی ریت سے ڈھک جاتے تھے۔لیکن آج، ریت کے سمندر کے کنارے پر مکئی کے کھیت دفاع کی ایک سبز لائن تشکیل دے رہے ہیں، جو آگے بڑھنے والے ریت کے ٹیلوں کو پیچھے دھکیل رہے ہیں. رواں سال مئی میں یہاں 120,000 مو سے زائد مکئی کی کاشت کی گئی اور ستمبر میں اس کی کٹائی کی جائے گی ، اور اس سال فی مو پیداوار ایک ٹن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ پیداوار اور ماحول ایک اچھی گردش تشکیل دیتے ہیں: مکئی کی کٹائی کے بعد، اس کے مضبوط اور اونچے تنے صحرا کے کنارے پر ایک مضبوط دیوار بناتے ہیں اور ریت کو آگے بڑھنے سے روکتے ہیں، اور وقت گزرنے کے ساتھ مکئی کی یہ جڑیں ریت کے نامیاتی مادے میں اضافہ کرتی ہیں، جو آنے والے سال میں مکئی کی کاشت کے لئے سازگار ہوتا ہے۔ تکلامکان اب زرعی پیداوار کے لئے ممنوعہ علاقہ نہیں ہے.جہاں پیلی ریت پیچھے ہٹ رہی ہے، وہاں نیا سبز رنگ ابھر رہا ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں لگائے گئے ایک لاکھ گلاب کے پودے اس موسم گرما میں صحرا میں کھل رہے ہیں۔ یہ خوبصورت گلاب نہ صرف ریت کو کنٹرول کرتے ہیں اور اس علاقے کے "محافظ” ہیں، بلکہ لوگوں کے لئے "خوشحالی کے پھول” بھی ہیں۔ گلاب کی پتیوں سے پھولوں کی چائے اور ایسنشل آئل تیار کیا جاتا ہے ، اور یہ پتیاں گلاب کے جام تیار کرنے کاخام میٹریل ہیں ، اور اس کے علاوہ شاخوں اور پتوں کی پراسسنگ کر کے قدرتی کھاد تیار کی جاتی ہے۔ صحرائی گلاب کی صنعت نے مقامی علاقے میں ایک مکمل صنعتی چین کی ترقی کا ماڈل تشکیل دیا ہے. ٹیکنالوجی اور روایت کے انضمام نے صحرابی گلاب کو چین کے صحرائی کنٹرول کا ایک نیا معجزہ بنا دیا ہے۔صحرائے تکلامکان اور چین کی سرزمین پر ریگستانی کنٹرول کی ایسی کہانیاں بہت زیادہ ہیں۔صحرا زدگی کو کنڑول کرنے کا چین کا ایک عظیم منصوبہ ” تھری نارتھ شیلٹر بیلٹ پروگرام” جسے گزشتہ صدی کی ستر کی دہائی میں شروع کیا گیا تھا اور اس کی بدولت چین کے شمال مشرقی ، شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں درختوں کی ایک سبز دیوار تعمیر کی گئی، جس کی بدولت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ صحرا زدگی کی روک تھام کو موثر طریقے سے ممکن بنایا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ شمال کی جانب سے آنے والے ریت کے طوفانوں کو بھی کنٹرول کیا گیا۔ 2010 کے بعد سے ، صحرا میں فوٹو وولٹک پینلز کے استعمال کا آغاز ہوا ، اور "آن بورڈ بجلی کی پیداوار اور آف بورڈ ریت کنٹرول” کے جدید ماڈل نے صاف توانائی کی پیداوار اور ماحولیاتی بحالی کی مربوط ترقی حاصل کی ، اور ریگستانی کنٹرول کے لئے پائیدار حل فراہم کیے۔ آج کل زمینی الجی کے ذریعے ریت کے بہاو کی روک تھام ، ہائی پریشر واٹر گنز کا استعمال کر کے ریت میں درخت لگانے جیسی ٹیکنالوجیز نے صحرا کو نخلستان میں تبدیل کر دیا ہے، جیسے سنکیانگ میں سیکسول کے درخت کے نیچے لگائے گئے مختلف اقسام کے پودے، گانسو کے منچھن کے صحرا میں لگائے گئے جنسینگ کے پودے، اور اندرونی منگولیا میں کاشت کیے جانے والے سی بکتھورن۔ ریگستانی کنٹرول اور آمدنی میں اضافہ ساتھ ساتھ چلتا ہے، تاکہ صحرا زدگی کا کنٹرول "انسان اور فطرت کے درمیان المناک جدوجہد” سے ایک روشن مستقبل میں تبدیل ہو جائے، اور "سائنس اور ٹیکنالوجی + روایت” کو بھرپور طور پر استعمال کر کے عوام کو خوشحال بنایا جا سکے۔چین میں ریت کے طوفان اور صحرا کو کنٹرول کرنے کی تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ ریگستانی کنٹرول کے میدان میں چین کی کامیابیوں اور سبز ترقی کے معجزے نے دنیا کو سبز ترقی کو فروغ دینےکا پختہ عزم دیا ہے، اور عالمی ریگستان کی روک تھام اور کنٹرول میں چین کی دانشمندی، حل اور طاقت فراہم کی ہے۔