بیجنگ:شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس تھیان جن میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر تمام فریقوں نے تنظیم کے مختلف شعبوں میں تعاون اور اہم بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا، نیز متعدد قراردادوں اور دستاویزات پر دستخط کیے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقاس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت 2024تا 2025ء کے لیے چین کے پاس ہے اور چین رواں سال خزاں میں تھیان جن میں سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس تھیان جن سربراہی اجلاس کی سیاسی تیاری کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔