بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون چھیوشی میگزین کے سولہ جولائی کے شمارے میں شائع ہو گا۔مضمون کا موضوع ہے "دنیا کے ساتھ اعلیٰ سطحی کھلے پن کا مستقل فروغ "۔ اس مضمون میں دسمبر 2012 سے اپریل 2025 کے درمیان شی جن پھنگ کی اس موضوع پر اہم بات چیت سے اقتباس شامل ہے ۔ مضمون میں واضح کیا گیا ہے کہ بیرونی دنیا کے ساتھ اعلیٰ سطحی کھلے پن کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری استعمال کرنے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور نہ آئے گی۔ چین دنیا کی دوسری بڑی صارف مارکیٹ ہے، دنیا میں سب سے بڑا متوسط آمدنی والا گروہ اور کثیر سرمایہ کاری اور خرچ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ملک نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے استعمال سے متعلق نسبتاً ایک مضبوط پالیسی نظام تشکیل دیا ہے اور ایک طویل عرصے سے سیاسی اور سماجی استحکام برقرار رکھا ہے، اور اسے دنیا کے سب سے محفوظ ممالک میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک بہترین، محفوظ اور پرکشش سرمایہ کاری کی منزل ہے۔ چین کے ساتھ چلنا، مواقع کے ساتھ چلنا ہے؛ چین پر یقین رکھنا، کل پر یقین رکھنا ہے؛ اور چین میں سرمایہ کاری کرنا، مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔ مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ چین اقتصادی عالمی حرکیات کی درست سمت پر قائم ہے، تجارت اور سرمایہ کاری کی آزاد نوعیت اور سہولت کاری کو فروغ دے رہا ہے، تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا ہے، دیواریں اور رکاوٹیں قائم کرنے کی مخالفت کرتا ہے، اور یکطرفہ پابندیوں اور انتہائی دباؤ کی مخالفت کرتا ہے۔