چین ، پہلی ششماہی میں جی ڈی پی 66.0536 ٹریلین یوآن رہی

بیجنگ :چین کے قومی ادارہ برائے شماریات نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے معاشی اعداد و شمار جاری کیے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق سال کی پہلی ششماہی میں جی ڈی پی 66.0536 ٹریلین یوآن رہی جو مستقل قیمتوں کے اعتبار سے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.3 فیصد کا اضافہ ہے۔منگل کے روزقومی ادارہ برائے شماریات کے ڈپٹی ڈائریکٹر شینگ لائی یون نے کہا کہ سال کی پہلی ششماہی میں سروس انڈسٹری کی اضافی قدر میں سال بہ سال 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں انفارمیشن ٹرانسمیشن، سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز، لیزنگ اور بزنس سروسز، ٹرانسپورٹیشن، اسٹوریج اور پوسٹل سروسز اور ہول سیل اور ریٹیل ٹریڈ کی اضافی ویلیو میں بالترتیب 11.1 فیصد، 9.6 فیصد، 6.4 فیصد اور 5.9 فیصد اضافہ ہوا۔ جون میں نیشنل سروس انڈسٹری میں پراڈکشن انڈیکس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.0 فیصد اضافہ ہوا۔سال کی پہلی ششماہی میں، چین نے مؤثر طریقے سے زیادہ فعال اور امید افزا میکرو پالیسیوں کو نافذ کیا اور قومی معیشت نے دباؤ کا مقابلہ کیا۔ جس کے نتیجے میں معاشی آپریشن کا مستحکم اور بہتر رجحان برقرار رہا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment