بیجنگ ـ’’چودھویں پانچ سالہ منصوبے‘‘کے دوران، چین نے جدت طرازی کو پہلے سے کہیں زیادہ اہم مقام دیا ہے، جس کے نتیجے میں یہ معیاری ترقی کو فروغ دینے کی ایک اہم محرک بن گئی ہے۔پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ 2024 میں ، چین میں آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری کا حجم تیرہویں پانچ سالہ منصوبے کے اختتام کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد بڑھ کر 3.6 ٹریلین یوآن تک پہنچا جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ آج ، انٹرپرائزز چین میں آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری کی اعلی ترقی کے لئے مرکزی طاقت ہیں اور آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری کا 77 فیصد سے زیادہ حصہ انٹرپرائزز کا ہے ۔”چودہویں پانچ سالہ منصوبے ” کی مدت کے دوران، چین کی جدت طرازی کی صلاحیت میں بہتری آتی رہی ہے۔ چین میں دنیا کے سر فہرست 100 سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے کلسٹرز میں سے 26، اور 4.6 لاکھ سے زیادہ ہائی ٹیک انٹرپرائزز موجود ہیں جو سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کے گہرے انضمام کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں ۔ اس وقت چین عالمی مینوفیکچرنگ سینٹر سے عالمی جدت طرازی کے مرکز کی طرف بڑی پیش رفت کر رہا ہے۔