چین عرب تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو گئے ہیں، چینی وزیراعظم

قاہرہ : چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط ے ملاقات کی۔جمعرات کے روزلی چھیانگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور عرب سربراہان مملکت کی حکمت عملی کی رہنمائی میں چین عرب تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو ایک سٹریٹجک بلندی سے دیکھتا ہے اور عرب ممالک کے انصاف پر مبنی مقاصد کی مضبوط حمایت کرتا ہے۔لی چھیانگ کا کہنا تھا کہ چین ، عرب ممالک کی خود مختاری، اتحاد اور خود انحصاری کو مضبوط بنانے اور ان کے قومی حالات کے مطابق ترقی کا راستہ اختیار کرنے میں ان کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین عرب لیگ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے، عرب ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو بڑھانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے، جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے اور اعلیٰ سطح کے چین-عرب ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے تیار ہے۔چین کے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ چین عرب ممالک کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو مزید ہم آہنگ کرنے، "بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر جاری رکھنے اور تہذیبی مکالمے اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ عرب لیگ چین-عرب تعلقات کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہے گی اور آئندہ سال دوسری چین-عرب سربراہی اجلاس کی مشترکہ میزبانی کرے گی۔احمد ابوالغیط نے کہا کہ چین عرب ممالک کا ایک اچھا دوست اور شراکت دار ہے اور چین عرب تعلقات کی ترقی کا رجحان بہت اچھا ہے جس میں عملی تعاون کی بدولت نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عرب ایک چین کے اصول کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشٹیو اور تین گلوبل انیشٹیوز کی حمایت کرتا ہے۔عرب لیگ چین کو اس کی عظیم ترقیاتی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور عرب ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتی ہے۔اسی دن لی چھیانگ نے قاہرہ میں مصری ایوان کے اسپیکر حنفی جبلی سے بھی ملاقات کی۔

Comments (0)
Add Comment