متنوع تہذیبیں دنیا کی حقیقی فطرت ہیں، چینی صدر

بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی کانفرنس کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ متنوع تہذیبیں دنیا کی حقیقی فطرت ہیں۔ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ تہذیب کی خوشحالی اور بنی نوع انسان کی ترقی تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھ سے جڑی ہوئی ہیں۔صدر شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ اس وقت بین الاقوامی صورتحال افراتفری کا شکار ہے اور بنی نوع انسان ایک نئے دوراہے پر ہے ۔ اس صورتحال کے پیش نظر تہذیبوں کے اختلافات کو تہذیبوں کے درمیان تبادلوں کے ذریعے دور کرنا ضروری ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین مساوات، باہمی سیکھ، مکالمے اور اشتراک کے تہذیبی تصور کو برقرار رکھنے، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو نافذ کرنے، تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور تعاون کے عالمی نیٹ ورک کی تعمیر کو فروغ دینے اور انسانی تہذیب کی ترقی اور عالمی امن و ترقی میں نئی تحریک پیدا کرنے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ تمام شرکاء تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئَے تمام ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور مختلف تہذیبوں کی ہم آہنگی میں دانشمندانہ اور بھرپور کردار ادا کریں گے ۔عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی کانفرنس کا آغاز 10 جولائی کو بیجنگ میں ہوا جس میں 140 ممالک اور خطوں کے 600 سے زائد چینی اور غیر ملکی مہمان "انسانی تہذیبی تنوع کے تحفظ اور عالمی امن و ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے”کے موضوع پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment