اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق کی ملاقات ہوئی۔
اعجاز الحق نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران متعلقہ حلقوں کے ترقیاتی امور اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔