پاکستان کے رشید ملک نے آئی ٹی ایف ماسٹر ز سکسٹی پلس ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا


اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے رشید ملک نے آئی ٹی ایف ماسٹر ز سکسٹی پلس ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔آکسفورڈ میں کھیلے گئے فائنل میں رشید ملک نے برطانیہ کے ٹاپ سیڈگریم۔ایڈمز کو

شکست دی۔رشید ملک کی جیت کا سکور چھ۔ دو اور سات۔ پانچ رہا۔

یہ بھی پڑھیں :

ایشین والی بال نیشنز کپ میں شرکت کے بعد قومی والی بال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
بحرین میں ایشین والی بال نیشنز کپ میں شرکت کے بعد قومی والی بال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔لاہور ائیرپورٹ پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔۔۔ ایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔۔۔ فائنل میں بحرین نے پاکستان کے خلاف تین ۔ایک سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ ، پاکستانی ٹیم جنوبی کوریا کیلئے روانہ
ایشین جونیئر انفرادی چیمپئن شپ یکم سے 5 جولائی تک جنوبی کوریا میں کھیلی جائے گی
ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی جونیئر ٹیم اسلام آباد سے جنوبی کوریا کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔ایشین جونیئر انفرادی چیمپئن شپ یکم سے 5 جولائی تک جنوبی کوریا میں کھیلی جائے گی ۔پاکستان تمام عمر کی کیٹیگریز میں بھرپور حصہ لے گا۔ عرفان اصغر ٹیم مینیجر اور فہیم گل ہیڈ کوچ ہوں گے۔انڈر 19میں انس علی شاہ، عبداللہ نواز۔ انڈر 17 میں محمد عمیر عارف، یحیی خان۔انڈر 15 میں احمد ریان خلیل، نعمان خان۔انڈر 13 میں محمد سہیل عدنان، محمد مصطفی خان۔انڈر 17 گرلز میں مہوش علی۔ انڈر 15 گرلز میں سحرش علی۔اور انڈر 13 گرلزمیں ماہنور علی حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

انڈر-18 ایشیا کپ کے لیے آفیشلز و کھلاڑیوں کا اعلان
انڈر-18 ایشیا کپ 3 جولائی سے چین میں کھیلا جائے گا
اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈر-18 ایشیا کپ 2025 کے لیے آفیشلز و کھلاڑیوں کا اعلان کر دیاہے۔انڈر-18 ایشیا کپ چین کے شہر دازاہو میں 3 جولائی سے 13 جولائی تک کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم 30جون کو چین روانہ ہوگی ۔منتخب کھلاڑیوں میں محمد عثمان، عاطف علی، اسام حیدر، محمد عبداللہ فاروق، عبداللہ اعوان، زبیر لطیف، محمد یاسین، محمد علی تاج، غلام مصطفی، علی حمزہ، علی حمزدا، عامر سہیل، عدیل افضل، محمد زمان، محمد حسین، محمد شاہیر، حسن شہباز اور یاسین جمشید شامل ہیں۔آفیشلز میں ٹیم منیجر اولمپین ملک شفقت، کوچز مختار احمد ،توثیق احمد ،مسعود الرحمن ،ویڈیو انالسٹ ابوزر امرا جبکہ فزیو عدیل اختر ہوں گے۔

رشید ملکے آئی ٹی ایف ماسٹر ز سکسٹی پلس ٹینس
Comments (0)
Add Comment