بیجنگ : 27 ویں شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول نے گولڈن گوبلٹ ایوارڈ کا اعلان کیا۔ کرغیز فلم "بلیک، ریڈ، یلو” نے بطور بہترین فلم گولڈن گوبلٹ ایوارڈ اپنے نام کیا۔ جاپانی فلم "آن دی سینڈ ان سمر” اور چینی فلم "دی لانگ نائٹ ول اینڈ” کو گرینڈ جیوری انعام سے نوازا گیا۔
اس فلم فیسٹیول میں مجموعی طور پر 49 فلموں کو گولڈن گوبلٹ ایوارڈ مین کمپیٹیشن، ایشین نیوکمرز، دستاویزی فلمیں، اینیمیشنز، شارٹ فلمز سمیت 5 مختلف کیٹگریزی کیلئے چنا گیا ۔ مجموعی طور پر 12 چینی اور غیر ملکی فلموں کو گولڈن گوبلٹ ایوارڈ مین کمپیٹیشن یونٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔
شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول چین کا واحد بین الاقوامی اے کیٹیگری فلم فیسٹیول ہے۔رواں سال کے فلم فیسٹیول کے دوران گولڈن گوبلٹ فلم فورم اور "بیلٹ اینڈ روڈ” فلم ویک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس سال 400 سے زائد چینی اور غیر ملکی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔