نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو بھارت کے(فرانسیسی طیارے رافیل گرانے)سے جوڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے صدر طارق بگٹی نے نیشنز کپ کے فائنل میں گرین شرٹس کی جانب سے فرانس کا شکار کرنے پر دلچسپ بیان داغ دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پی ایچ ایف صدر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس سے متعلق بات کرنے کے بجائے قومی ہاکی پلئیرز کی جانب سے حیران کن پرفارمنس کو بھارت کے (فرانسیسی طیارے رافیل گرانے)سے جوڑ رہے ہیں۔طارق بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران فوج نے رافیل طیاروں کا شکار کیا اور میدان پر پاکستانی کھلاڑیوں فرانسیسی پلئیر کا! جس پر سوشل میڈیا پر انہیں کچھ افراد تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے پلئیرز کے ڈیلی الاونس پر خاموش رہنے والے ہاکی فیڈریشن کے صدر کھلاڑیوں کا مذاق بنارہے ہیں، انہیں اسوقت کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا چاہیے ناکہ فضول بیانات دینے چاہیے، انکا کہنا تھا کہ پلیئرز کے ڈیلی الانس دینا نہیں جگتیں کروالو۔قومی ٹیم کے ایک اور مداح نے پی ایچ ایف صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر واقعی افسوس ہوتا ہے کہ نااہل افراد ہمارے قومی کھیلوں کی سربراہی کر رہے ہیں۔قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ ملائیشیا میں جاری میں نیشنز ہاکی کپ میں شریک پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فیڈریشن کی جانب سے ڈیلی الانس تک نہیں دیا گیا تھا۔بعدازاں پی ایچ ایف صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹورنامنٹ کے دوران ڈیلی الاونس کے معاملہ اٹھانا کھلاڑیوں کی کھیل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔