چین وسطی ایشیا  افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیوں کا  انعقاد


بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے  موقع پر  چائنا میڈیا گروپ  اور قازق صدارتی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کمپلیکس کے اشتراک سے 2025 کی  چین-وسطی ایشا افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیاں  قازقستان کے صدارتی مرکز میں منعقد ہوئیں۔ قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکائیف نے  اس  تقریب  کے نام مبارکباد کا خط بھیجا ۔ تقریب میں "چین-وسطی ایشیا میڈیا  تعاون کو مضبوط بنانے کا  انیشی ایٹو ” جاری کیا گیا، چین اور وسطی ایشیائی ممالک کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کردہ متعدد اعلی معیار کے پروگرامز کی نشریات کا آغاز کیا گیا  اور "وسطی ایشیا کا ہزاروں میل کا  سفر” نامی چین-وسطی ایشیا  جوائنٹ  میڈیا رپورٹنگ کی  سرگرمی  کا  کامیاب  اختتام  ہوا ۔ تقریب میں چین اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے سیاسی، معاشی، ثقافتی، میڈیا اور تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والی  150 سے زائد  شخصیات  نے شرکت کی ۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ  اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن  ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا  میڈیا گروپ ہمیشہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں اور عوامی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  چائنا میڈیا گروپ وسطی ایشیا میں میڈیا کے  دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ متعدد شعبوں، شکلوں اور چینلز میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کیا جا سکے اور سی ایم جی ، اسٹریٹجک باہمی اعتماد کا گواہ، تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھ کو  فروغ دینے والا اور چین    اور وسطی ایشیا کے درمیان دوستی بڑھانے ولا  بن سکے ۔ شن  ہائی شیونگ  نے کہا کہ     چائنا میڈیا گروپ  اعلی معیار کی چین وسطی ایشیا میڈیا شراکت داری اور بنی نوع انسان کے  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں دانشمندی اور طاقت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

Comments (0)
Add Comment