بیجنگ:چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے مطابق رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں، قومی ہائی ٹیک زونز میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی آپریٹنگ آمدنی 10.26 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو سال بہ سال 7.3 فیصد کا اضافہ ہے، اور جدید اختراعی اور صنعتی جمعیت کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔اب تک، چین میں 178 قومی ہائی ٹیک زونز موجود ہیں، جنہوں نے 70فیصد قومی مینوفیکچرنگ اختراعی مراکز اور 80 فیصد قومی کلیدی لیبارٹریز کو اکٹھا کیا ہے، اور چین میں ایجاد کے تقریباً نصف پیٹنٹس کے مالک ہیں۔ قومی ہائی ٹیک زونز نے کوانٹم انفارمیشن، ہیومنائیڈ روبوٹس، اور ا نیکسٹ جنریشن انٹرنیٹ جیسے جدید شعبوں کو ترتیب دیا ہے، اور متعلقہ مستقبل کی صنعتوں میں ابتدائی ترقیاتی برتری قائم کی ہے۔