اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 33 ای کے تحت بحریہ ٹاؤن کی متعدد غیر منقولہ جائیدادوں کی نیلامی کا اعلان کیا ہے، جو 12 جون بروز جمعرات صبح 11 بجے نیب ریجنل آفس، نزد لال مسجد، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔
نیلامی کا مقصد نیب قوانین کے تحت پلی بارگیننگ کی ڈیفالٹ شدہ رقوم کی وصولی ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل جائیدادیں نیلام کی جائیں گی:
بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس، پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس ٹو، پلاٹ نمبر 7-D، پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
روبیش مارکی اور لان، بحریہ گارڈن سٹی، نزد گالف کورس، بحریہ ٹاؤن، اسلام آباد
ارینہ سینما، پلاٹ نمبر 984، بورڈ اے، بحریہ ٹاؤن فیز 4، راولپنڈی
سفاری کلب، پلاٹ نمبر 27، سفاری ولاز ون، بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی
نیلامی میں شرکت کے خواہشمند افراد کے لیے نیلامی سے دو روز قبل نیب ریجنل آفس، اسلام آباد میں بریفنگ سیشن کا اہتمام کیا جائے گا، جہاں تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔