ثنا یوسف کے قتل کا ملزم فیصل آباد سے گرفتار: ’ملزم نے بار بار مسترد کیے جانے پر ثنا کو قتل کیا‘، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو گزشتہ شب فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا مقتولہ ثنا یوسف کے ساتھ ذاتی رابطہ تھا اورگزشتہ روز ملزم نے اسلام آباد میں ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ متاثرہ ٹک ٹاکر کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل میں مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم پیر کی شام تقریبا 5 بجے ثنا کے گھر داخل ہوا اور ثنا یوسف پر فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے ثنا یوسف کے سینے میں دو گولیاں لگیں، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں۔پولیس نے ثنا یوسف کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا تھا۔ تفتیش کے دوران حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واردات کے وقت سڑک سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مزید یہ کہ آلہ قتل بھی ملزم سے برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور جلد کیس کے دیگر پہلوں کو بھی منظرِ عام پر لایا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ملزم ثنایوسف سے دوستی کرناچاہتاتھا،مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نے انتہائی قدم اُٹھایا۔
آئی جی اسلام آبادعلی ناصررضوی نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاملزم عمر حیات میٹرک پاس ہے، اسکے والد گرڈ 16کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں،ثنا یوسف کا قتل سانحہ ہےکسی بھی بیٹی کا بے دردی سےقتل ہوجانا پولیس کیلئےچیلنج تھا۔
آئی جی علی ناصررضوی کا کہنا تھا کہ اسلام آبادپولیس نےکیس کوبہت پروفیشنل اندازمیں لیا،ثنایوسف کو2جون کو شام 5بجےملزم نے گھر کے اندر5گولیاں ماریں،پولیس نے قتل کیس کی تفتیش کیلئے7ٹیمیں بنائیں،قتل کیس کی تفتیش کیلئے113کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی گئیں،300سےزیادہ کالز کا تجزیہ کیاگیا،سوشل میڈیا سمیت مختلف پہلوؤں کےحوالےسےتفتیش کی گئی۔
آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے 11چھاپے مارےگئے،اسلام آبادمیں 3، فیصل آبادمیں 2اورجڑانوالہ میں ایک مقام پر چھاپہ ماراگیا۔

Comments (0)
Add Comment