کراچی:ڈیفنس میں نجی کمپنی کےسی ای او سلمان فاروقی کے نوجوان پر تشدد پر عینی شاہد اور اہل علاقہ کی مدعیت میں تھانہ گزری میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کےمطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ گزری میں درج کرلیا گیا،مقدمہ میں سلمان فاروقی،مسلح گارڈ اورنامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا،مقدمہ واقعہ کے عینی شاہد اور اہل علاقہ محمد سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمہ میں جان سے مارنے کی دھمکیاں،تشدد اور بے عزت کرنے کی دفعات شامل ہیں،مقدمہ میں اغواکرکے ساتھ لے جانے کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے،پولیس نے بنگلے سے گارڈ سے سمیت دو افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔
شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں با اثر شخص کی جانب سے نوجوان پر سرعام تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی،ویڈیو میں متاثرہ شخص اور اس کی بہن باربارمعافی کی درخواست کرتے رہے لیکن انکی نہیں سنی گئی۔