فوزیہ نازکی فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت پر فخر ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن بنیا ن مرصوص سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ فوزیہ نازنے کہا کہ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہ صرف قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے بلکہ دنیا بھر میں پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت پاکستان کے عسکری وقار کی علامت ہے۔پاکستان نے معرکہ حق کے بعد عالمی سطح پر نئی شناخت حاصل کی ہے۔ سید عاصم منیر کو یٹن آف فیلڈ مارشل ملنا قوم کے اعتماد اور عسکری پیشہ وارانہ عظمت کا ثبوت ہے۔فوزیہ ناز نےبھارت کے خلاف آپریشن میں تاریخی کامیابی پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قومی سلامتی اور وقار کے تحفظ پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

Comments (0)
Add Comment