اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت فیڈ ریشن کی ایگزیکٹیو باڈی اور جنرل باڈی کے اجلاس منعقد ہوئے،اجلاس میں پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر سمیت وفاق سمیت چاروں صوبوں سے ممبران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی حالیہ کامیابی کی بھرپور ستائش کی گئی اور سیاسی قیادت کی تعریف کی گئی۔اجلاس میں بزنس کمیونٹی کے مسائل،فیڈ ریشن کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے ممبران کو آگاہ کیا گیا۔
اجلاس نے فیڈریشن کے موجودہ عہدیداران کی مدت میں ایک سالہ توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی،ممبران ایگزیکٹیو باڈی اور جنرل باڈی نے صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔