پہلگام میں بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستانی قوم ایک بار پھر اپنی مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔
عوام نے پاک فوج کے قافلے پر پھول نچھاور کیے اور "پاک فوج زندہ باد” کے نعرے لگائے۔ ذرائع کے مطابق، فوجی جوانوں نے قوم کی محبت کو ہاتھ اٹھا کر سراہا اور ایک ہونے کا عملی مظاہرہ کیا۔
عوام اور مسلح افواج تسبیح کے دانوں کی مانند ہیں — قدرتی آفات ہوں یا دشمن کی جارحیت، قوم ہمیشہ افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگی محاذ پر قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کے مطابق، عوام کا جذبہ اور محبت پاک افواج کے حوصلے بلند کرتے ہیں۔
دفاعی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔