علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی۔کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں موجود تھے اور انہوں نے حاضری لگائی۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 18 اپریل کو مقرر کر دی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے، کیس کی سماعت آئندہ ماہ 18 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment