نئی دہلی (شوبز ڈیسک)جنوبی بھارتی اداکار موہن بابو کے خلاف 2004 میں مرنے والی مشہور اداکارہ اور سوریہ ونشم اسٹارسندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق موہن بابو کیخلاف آندھرا پردیش کے کھمم ضلع میں شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں ان پر 2004 کے طیارہ حادثے میں سندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ موہن بابو سندریا اور اس کے خاندان کے ساتھ جائیداد کے تنازع میں ملوث تھے اور انہوں نے اداکارہ پر اپنی زمین بیچنے کے لیے دبائوڈالا تھا۔ مزید برآں، شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ موہن بابو نے ہوائی جہاز کے حادثے کے بعد جائیداد پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا تھا۔واضح رہے کہ جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ سندریا نے مشہور فلم سوریہ ونشم میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا تھا۔ 2004 میں وہ اور ان کا بھائی کریم نگر میں ایک سیاسی مہم کے پروگرام میں جا رہے تھے جب ان کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ان کی موت ہو گئی۔رپورٹس یہ بھی بتاتی ہیں کہ سندریا اس وقت حاملہ تھیں اور اس حادثے کے بعد انکی لاش کبھی برآمد نہیں ہوسکی تھی۔