دبئی:نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ 9 مارچ (بروز اتوارکو )دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،دبئی میں کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس کا فائنل میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،دبئی کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز فاسٹ بائولر مچل سینٹنر لیڈ کریں گے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما تھی جن میں میزبان دفاعی چیمپئن پاکستان، بنگلہ دیش،افغانستان،بھارت،نیوزی لینڈ،انگلینڈ ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا شامل تھیں ۔ان 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ پاکستان کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں تھی جو سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی ۔تمام 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن پاکستان،بنگلہ دیش ،بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان،آسٹریلیا،انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو رکھا گیا ۔گروپ اے میں سے نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں جبکہ گروپ بی میں سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچی تھی جس کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جنوبی افریقا کی ٹیم کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہوگا۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار ہوگا۔