مصطفیٰ قتل کیس: اداکار ساجد حسن کے گرفتار بیٹے کے انکشافات نے ایلیٹ کلاس میں کھلبلی مچا دی


بزنس کمیونٹی، بیوروکریٹس اور شوبز انڈسٹری میں گیٹ ٹو گیدر کے نام پر منشیات کا استعمال عام
کراچی :مصطفیٰ عامر قتل کیس میں سی آئی اے پولیس نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو گزشتہ روز گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔ تفتیش کے دوران ساحر حسن نے گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا اور انکشاف کیا کہ وہ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کو بھی منشیات فراہم کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ساحر حسن کے پاس سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات برآمد ہوئی ہے اور وہ دو سال سے منشیات فروشی میں ملوث تھا۔اس گرفتاری کے بعد بزنس کمیونٹی، بیوروکریٹس اور شوبز انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلیٹ کلاس میں گیٹ ٹو گیدر کے نام پر منشیات کا استعمال عام ہو چکا ہے۔

Comments (0)
Add Comment