لاہور: عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق مونس الہٰی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 20 فروری کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو طلب کر لیا۔
لاہور کی خصوصی عدالت نے ملزم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کرنے کے دورانیے میں بھی توسیع کردی جبکہ دیگر 8 ملزمان کی جائیدادیں بھی منجمد رہیں گی۔
خصوصی عدالت نے مقدمے میں مونس الہٰی کے شریک ملزم جبران کی گرفتاری سے متعلق بھی رپورٹ طلب کر لی، خصوصی عدالت میں ایف آئی اے میں درج کیے گئے منی لانڈرنگ کیس پر مزید سماعت کل 20 فروری کو ہو گی۔