تجارتی اور ٹیرف جنگ کا کوئی فاتح  ہے۔چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس  میں   امریکی صدر ٹرمپ  کے  اپریل میں غیر ملکی کاروں کی درآمد پر اضافی ٹیرف عائد کر نے کے بیان پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  چین  کا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ تحفظ پسندی  کا کوئی مستقبل نہیں اور  تجارتی و  ٹیرف جنگ کا  بھی کوئی فاتح نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  یہ  بین الاقوامی برادری کی  بھی  عمومی اتفاق رائے بن چکی  ہے۔چینی ترجمان نے کہا کہ  امریکہ کو بھی یہ احساس کرنا چاہئے کہ بین الاقوامی برادری کو اضافی ٹیرف کی نہیں    بلکہ مساوی مذاکرات کے ذریعے باہمی احترام کی بنیاد پر اپنے تحفظات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے تما م  ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

Comments (0)
Add Comment