چین اور یورپ کثیر قطبی دنیا میں اہم قوتیں ہیں، چینی وزیر خارجہ

چین کے ساتھ تعمیری شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، نائب وزیر اعظم آئرلینڈ
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سائمن ہیرس کے ساتھ بات چیت کی۔منگل کے روز  وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ سال چین اور آئرلینڈ نے مشترکہ طور پر سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منائی ہے۔ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کے آئرلینڈ کے کامیاب دورے نے فریقین کی باہمی طور پر فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی تحریک دی ہے۔ اس سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین اور یورپ کثیر قطبی دنیا میں اہم قوتیں ہیں، چین اقوام متحدہ کے اختیار کو برقرار  رکھنے، یکطرفہ طرز عمل کے خلاف مزاحمت کرنے اور "جنگل کے قانون” کی مخالفت کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ سائمن ہیرس نے کہا کہ آئرلینڈ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ون چائنا  پالیسی پر عمل پیرا ہے اور چین کے ساتھ مثبت اور تعمیری شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ آئرلینڈ کثیرالجہتی اور آزاد تجارت پر عمل پیرا ہے، "ڈی کپلنگ” سے متفق نہیں ہے، اور تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے چین اور یورپ کی حمایت کرتا ہے۔ فریقین نے یوکرین بحران پر بھی  تبادلہ خیال کیا اور غزہ میں کشیدگی کو کم کرنے اور "دو ریاستی حل” کی  جانب واپسی کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی۔

Comments (0)
Add Comment