بیجنگ ()
بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی فلموں جیسے "نیژا 2″، "فینگشین 2” اور "تانگ ڈیٹیکٹو 1900″ کی مقبولیت کے ساتھ ، 17 فروری کو ، نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” فالو دا موووی ٹور ان چائنا” سرگرمی کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔
اس ایونٹ کا مقصد جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چینی فلموں کی عالمی مقبولیت اور ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی کی جامع نرمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو چین کی سیر کرنے کے لئے راغب کرنا ہے۔ یہ سرگرمی بنیادی طور پر چینی فلموں کی عالمی مارکیٹ میں اسکریننگ اور بین الاقوامی فلم فیسٹیولز اور نمائشوں کی مدد سے "فلم اور سیاحت” کے فروغ کی کوشش ہے۔ اس سرگرمی کا مقصد فلم ساز اداروں اور سیاحتی اداروں کو تعاون کی ترغیب دینا ہے تا کہ اعلی معیار کے سیاحتی روٹس کا آغاز کیا جا سکے جس میں سیاح نہ صرف فلمی ثقافت کا مشاہدہ کر سکیں بلکہ چین کے قدرتی مناظر اور ثقافتی رسم و رواج کو محسوس کرسکیں.